کسان دوست گرین ٹریکٹر سکیم سے صوبے میں خوشحالی آئیگی: پیر اشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا میں گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی پالیمانی سیکرٹری جنگلات پیر محمد اشرف رسول شاہ تھے۔ تقریب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیروز والا چودھری عبدالغفار نے منعقد کرائی۔ اس موقع پر پیر اشرف رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کے روز گار کے لئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ کسان دوست گرین ٹریکٹر سکیم سے پنجاب میں خوش حالی اور انقلاب کا دور شروع ہو گا۔