کاہنہ: سیوریج سسٹم ناکارہ‘ گلیوں‘ بازاروں میں بارش کا پانی جمع‘ عوام کو مشکلات

کاہنہ (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاہنہ والی گلی بارش کے بعد جوھڑ کا منظر پیش کرنے لگی، نمازیوں اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، کئی بچے پھسلنے کی وجہ سے سکول نہیں پہنچ سکتے، گندگی کی بدبو کی وجہ سے اکثر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے ہونے والی موسم سرما کی بارش ہونے سے چوڑ والی گلی اورسکول کے ساتھ والی گلی سمیت دیگر سکول کو جانے والے راستوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ گورنمنٹ بوائزہائی سکول کاہنہ والی گلی جو عرصہ دراز سے کبھی بنائی ہی نہیں گئی وسیع علاقے کی واحد گزرگاہ ہے، بارش ہونے کے بعد یہ گلی پانی سے بھر جاتی ہے۔ لوگ شدےد ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ ان علاقوں سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی بھی اس اہم سماجی، عوامی مسئلے سے نظرےں چراتے ہےں، مقامی انتظامیہ کو گٹروں، نالوں اور گلیوں کی صفائی کے لیے اہل علاقہ ٹاﺅن کمیٹی کاہنہ اور UC 145 اورUC 146 میں شکایات کر کر کے تھک چکے ہیں دونوں یو سی کے ایڈمنسٹریٹر اور سینٹری انسپکٹرز اس گلی کی صفائی کی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس بنیادی مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کےا ہے۔