کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں: حاجی اعجاز بٹ

لاہور (پ ر) کالا باغ ڈیم بننے سے ملکی و قومی مسائل حل ہو جائیں گے عدالت کی طرف سے ڈیم بنانے کا حکم خوش آئند ہے۔ ڈیم کی مخالفت کرنے والے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم بن گیا ہوتا تو آج ملک ترقی یافتہ بن چکا ہوتا۔ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا نام و نشان بھی نہ ہوتا۔ اشیاءضروریہ وافر مقدار میں اور کم قیمت پر دستیاب ہوتیں۔قوم کو متحد ہو کر کالا باغ ڈیم کے مخالفین کا محاسبہ کرنا ہو گا۔