ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو دھمکیاں قابل مذمت، حکومت تحفظ فراہم کرے: مولانا شکیل الرحمن

 لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو دھمکی آمیز فون کالز شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اہل حدیث کے سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ روز اول سے ہی حق کی آواز بلند کرنےوالے کو سنگین مسائل اور ظلم و جبر کا سامنا رہا ہے۔