پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کی: افنان بٹ، عدنان ہنجرا

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماﺅں افنان بٹ، چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کی اور سب سے زیادہ جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دیں انشاءاللہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کلین سویپ کریں گے۔ اگلی بار پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ جیالا ہوگا۔