پنجاب میں تحریک انصاف کے 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر ہیں : احسن رشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما احسن رشید نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں جاری پارٹی الیکشن ختم ہو تے ہی ہمارا اگلا مرحلہ پنجاب میں پارٹی الیکشن ہو گا،انہون نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ساٹھ لاکھ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،ہم بہت جلد ان تمام ووٹرز کے نام پارٹی کی ویب سائٹ پر شائع کردیں گے۔