پنجاب حکومت پر 65 فیصد کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے: طارق ڈوگر

شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لےگ ن کے ضلعی رہنما اور پی پی 166کے امےدوار ملک طارق ندےم ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب کو 65فےصد کرپشن کا ذمہ دار قرار دےنا بے بنیاد ہے۔ وفاقی حکمرانوں نے 5سالہ دور مےں کرپشن نہےں کی بلکہ ڈاکہ ڈال کر اےن آئی سی اےل پنجاب بےنک حاجےوں کے جےبوں پی آئی اے سٹےل مل ،رےلوے سمےت ہر شعبہ مےں لوٹ مار کی ہے جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہو گےا ان خےالات کا اظہار انہوں نے برج والہ مےں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا طارق ڈوگر نے کہا کہ پےپلز پارٹی نے پہلے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دےش بناےا اور اب زرداری شےخ مجےب بن کر بلوچستان کو امرےکہ کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔