پرویز مشرف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حافظ غلام محی الدین

لاہور (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر حافظ غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف وطن عزیز کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ قومی المیہ ہے کہ جو شخص عوام اور ملک کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتا ہے اسے وطن عزیز کے جمہوری ایوانوں پر قابض جیالے اور متوالے عوام میں ان کی ذات کے حوالے سے بدگمانی پیدا کر رہے ہیں۔