پرائیویٹ گاڑیوں کے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں داخلے کیلئے سٹیکر کے اجراءپر پابندی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کو داخلے کے سٹیکر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس بارے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹریوں کی گاڑیوں کو سٹیکر جاری کئے جائیں گے تاہم پرائیویٹ گاڑیوں کو سیکرٹریٹ کے سٹیکر جاری نہیں ہونگے۔