نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا: رانا علی سلطان

مانانوالہ (نامہ نگار) میں نے نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ میری سیاست عوام کی فلاح انسانیت کی خدمت اور عظمت آدم کی سربلندی کیلئے ہے۔ حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 168 سے امیدوار رانا علی سلیمان نے مانانوالہ میں معروف سماجی شخصیت محمد عثمان انور اعوان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے وئے کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رانا علی سلمان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حلقہ کے ہر خاص و عام کے مسائل کے حل اور ان کی خدمات کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ موجودہ دور میں اس کی افادیت سے انکار ناممکن ہے۔ بار بار کے آزمائے سیاستدانوں اور کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے ستائے لوگ اپنے دکھوں کے مداوے کیلئے میڈیا پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے منتخب ہو کر مانانوالہ میں پریس کلب تعمیر کروا¶ں گا۔