نااہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک تباہ کردیا: رانا تنویر

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا نااہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی آئندہ عام انتخابات کےلئے نیک شگون ثابت ہو گی۔ میاں نواز شریف ہی امید کی واحد کرن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں کے مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے رکن پیر محمد اشرف رسول شاہ، میاں مشتاق احمد حاجی مظفر احمد ظفر، طارق محمود ڈار اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ساڑھے چار برسوں میں ترقی کا نیا باب رقم کیا۔ عمران خان کی بڑھکیں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے عوامی مینڈیٹ تلے دل کر دم توڑ جائیں گےں اور اقتدار کی خواہش ان کے دل کی حسرت ہی رہے گی۔