منڈی فیض آباد میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے 15 خاکروب تعینات

منڈی فیض آباد (نامہ نگار) ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے منڈی فیض آباد میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے پندرہ خاکروب بھرتی کئے ہیں جبکہ ان کی نگرانی پر مامور ایک سینٹری انسپکٹر رکھا ہے۔ فیض آباد کی فلاحی و سماجی تنظیموں نے ڈی سی او سے اظہار تشکر کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی فیض آباد میں ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دیں گے۔