مسلم لیگ ن ملکی ترقی کا ایجنڈا رکھنے والی جماعت ہے: عرفان الحسن

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر ےقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کارکردگی نے ےہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوسری پارٹیوں کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جن کو ہم دل سے خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی ضمانت ہے اس موقع پر مسلم لیگ ےوتھ ونگ کے رہنما رانا نوید اقبال، زاہد بٹ، رانا کامران، جاوید انور بھٹی، میاں شاہد منہاس بھی موجود تھے۔