مسلم لیگ ن جماعت نہیں نواز شریف کا سیاسی گروپ ہے: جلیل شرقپوری

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) سابق ضلعی ناظم و تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ میاں نواز شریف کا سیاسی گروپ ہے جس کے نظریات قائداعظم کے نہیں بلکہ میاں برادران کے مفاداتی نظریات ہیں جاوید ہاشمی کو اندرونی سازش کے ذریعے کارنر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو گئے اس وقت سیاستدانوں کو پارٹی سیاست نہیں بلکہ محب محب الوطن سیاست کرنی چاہئے عمران خان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہونے کے بعد تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شرف چاہتے تو آج ملک صدر زرداری کے رحم و کرم پر نہ ہوتا بلکہ ایماندار فرش شناس ہاتھوں میں ملکی باگ ڈور ہوتی آج جن بحرانوں کا یہ ملک شکار ہوا ہے اس کی سب سے بڑی ذمہ داری ن لیگ پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ سابق آمر پرویز مشرف کو نفرت کے سارے ووٹر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔