مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر تکمیل پاکستان کا خواب پورا کریگی: شیر اکبر

جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار) مسلم لیگ کے رہنما شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ تکمیل پاکستان بنانے کا خواب مسلم لیگ ن برسر اقتدار آ کر پورا کرے گی۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی اسی بات کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جنڈیالہ شیر خان میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شیر اکبر خان نے کہا کہ پی پی پی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وطن عزیز اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے بے حس اور بے رحم حکمرانوں نے ملک کو اس قدر لوٹا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار میں انکا اپنا ہی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ انکی اربوں روپے کی روزانہ کی کرپشن اور ناکام پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔