مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیر اہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور دین پر عمل ہے جو شخص دین کی خدمت میں لگ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کام سنوار دیتے ہیں۔ مسلمان کے دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں اگر ہم دنیا کے کام بھی کتاب اللہ اور سنت رسول کے احکامات کے مطابق کریں تو یہ کار ثواب بھی ہوں گے اور ان میں برکت بھی ہو گی۔