مساجد پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، حکومت فیصلہ واپس لے: قاری نصیر

فیروز والا (نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل راوی ٹاﺅن کے جنرل سیکرٹری علامہ قاری نصیر احمد قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل سے آنکھیں تو بند کر رکھی ہیں۔ اب مساجد کو بھی نہیں چھوڑا۔ مساجد اور مدارس کے بجلی گیس کے بلوں میں ٹیکس لگا کر اسلام دشمنی کا ثبود دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامران پارک شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد پر ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے۔