لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایجنسی ”ٹیپا“ 15شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹس نصب کریگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذیلی ایجنسی ٹیپا شہر کی 15 اہم شاہراہوں پر 33کروڑ روپے کی لاگت سے ایل ای ڈی لائٹس نصب کرے گیاس مقصد کے لئے وسائل ایل ڈی اے کی طرف سے مقامی طور پر فراہم کئے جائیںگے یہ فیصلہ پرانی لائٹوں کی وجہ سے بجلی کی بہت زیادہ کھپت ا ور ان کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے بھاری اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔