عوام کو مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد ہے: وقار احمد

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور یو سی 29کے سابق کونسلر وقار احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ عوام کومسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد ہے جس کا اظہار انہوں نے ہمیشہ وووٹ کے ذریعے کیا ہے۔ شریف برادران نے سیاست برائے خدمت کا منشور اپنا کر ملک میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ہمارے مخالفین شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبوں جیسی ایک بھی مثال پیش نہیں کر سکتے۔