عمران خان کا سونامی ان کی پارٹی کو ہی بہا کر لے جائیگا: رانا مبشر

کاہنہ (نامہ نگار) جس طرح الیکشن قریب قریب آتے جائیں گے عمران خان کا سونامی اس کی اپنی پارٹی کو ہی بہا کر لے جائے گا ضمنی انتخابات میں قائد نواز شریف کی مقبولیت دیکھ کر سونامی خان گھبرا گئے ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنماءاور حلقہ این اے 129کے نامزد امیدوار رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قوم تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔