صدر زرداری نے اختیارات پارلیمنٹ کو دے کر مثال قائم کی: عزیز ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے رہنما اور سابق سٹی ناظم خالق عزیز ورک المعروف مت ورک نے کہاہے کہ ملک میں سب سے زیادہ کرپشن پنجاب حکومت اور ن لیگ نے کی ہے۔ پنجاب حکومت بھی حکم امتناعی پر چل رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد 73ءکے متفقہ آئین کو بحال کےا صدر زرداری نے اپنے تمام اختیارات اسمبلی کو واپس کئے توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے بھاشا ڈیم سمیت کئی ڈیم کی تعمیر شروع کر رکھی ہے اور مفاہمت کی پالیسی کے تحت تمام جماعتوں کو اقتدار میں حصہ دار بنایا جبکہ اس کے برعکس نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار اپنے گھر تک محدود رکھا اور میگا پراجییکٹ کے نام پر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔