شیخ مجیب کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کر کے ملک توڑا گیا: اقبال ڈار

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں شیخ مجیب الرحمن کے مینڈیٹ کو نہ مان کر پاکستان کو دولخت کر دیا گیا آج بھی قوم میں ایسی پارٹیاں اپنے اقتدار کی خاطر ایک دوسرے کو غدار وطن اور بیرونی قوتوں کا اعلیٰ کار قرار دینے میں مصروف ہیں حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے صرف اورصرف پاکستان کی بات کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈار ہاﺅس میں سقوط ڈھاکہ اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر اقبال ڈار نے کہا کہ نوجوان نسل کو با آور کروایا جائے علیحدگی کی تحریکیں کیسے کیونکر اور کن حالات میں جنم لیتی ہیں اور اس کے سدباب کیلئے ہمیں کیا کرنا ہو گا۔