سونامی خان کھوٹے سکوں میں پھنس چکے ہیں:ملک عارف

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق سٹی ناظم اور مسلم لیگی رہنما ملک عارف نے کہا ہے کہ سونامی خان کھوٹے سکوں میں پھنس چکا ہے میاں نوازشریف 21ویں صدی کے انقلاب شریف بن گئے ہیں شرافت کا انقلاب صرف میاں نواز شریف ہی لا سکتے ہیں انہوں نے مظہر عباس اور ظہیر ارشد کی دعوت پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں نوازشریف کا راستہ روکنا زرداریوں اور حواریوں کے بس سے باہر ہے اس شرافت کے انقلاب کو انشااللہ مالک حقیقی کی حمایت بھی حاصل ہے اس کی سچی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ اب یہ چراغ پھونکوں سے نہیں بجھایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ اب یہ نعرے لگ رہے ہیں کہ سیاست نہیں ریاست بچاﺅ دراصل ریاست بھی سیاست سے بچے گی انہوں نے کہا میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔