سندر روڈ پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑگئے‘بارش سے حالت ناگفتہ بہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) موضع سلطانکے کے رہائشی سےنکڑوں افراد نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں نے ہمارا حال تک نہےں پوچھا عرصہ بےس سال سے تعمےر شدہ سڑک سندر روڈ پر جگہ جگہ شگاف پڑنے سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہےں سندر انڈسٹرےل اسٹےٹ کے دو مرکزی گےٹ اس روڈ پر ہونے کے باوجود اس روڈ کی تعمےر کی جانب توجہ نہےں دی گئی مظاہرےن نے منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ سندر روڈ پر جگہ جگہ کھڈ ے پڑ جانے سے بارشوں کے اےام مےں کئی گاڑےاں پھنس جاتی ہےں۔ رانا دلدار خاں نے کہا کہ سندر روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث جوہڑوں کی شکل اختےار ہونے پر قبرستان مےں مردے دفنانے مےں مشکلات پےش آتی ہےں ۔ چوہدری سخاوت نے کہا کہ بےس سال سے مقامی سطح پر ہونےوالی ترقےاتی کاموں کا آڈٹ کرواےا جائے ۔ چوہدری امےن گجر نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کےوجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہےں۔ چوہدری امانت نے کہا کہ الےکشن کے اےام مےں ووٹ مانگنے والوں نے منتخب ہونے کے بعد ہمارا حال تک نہےں پوچھا۔ شےر خاں نے کہا کہ موضع سلطان کے، موضع مل کے قرےب جوہڑوں کی شکل اختےار کرنے والی سڑک کو ہنگامی بنےادوں پر تعمےر کےا جائے۔