روزانہ اربوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا‘ جاوید کمیانہ‘ شریف سجاد

لاہور (پ ر) جمہوری ر وشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ‘ وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس صورتحال کی ذمہ دار موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جس نے جمہوریت کے نام پر 5 سالوں میں سو ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔