حکمران ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے: سہیل اسماعیل

 لاہور (پ ر) تحریک انصاف کلچر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں سہیل اسماعیل نے کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ملک بھر میں مقبولیت اور کامیاب عوامی رابطہ مہم سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اقتدار پرست ٹولے خوفزدہ ہو چکے ہیں اور وہ انتخابی عمل کو عوام سے دور رکھنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ غریب عوام چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔