تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 دسمبر کو موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 دسمبر جمعرات کو موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد ہو گا جس کا مقصد عوام کو یادگار لاہور میں ہونے والے ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسہ کو کامیاب بنانا ہے حلقہ پی پی 162 کے صدر میاں شفاعت نے بتایا کہ نارنگ منڈی سے 80 ٹیوٹا وین اور 20 بسوں پر مشتمل قافلہ 23 دسمبر کی صبح کو روانہ ہو گا اور ہر دیہات کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کر دی گئی ہے۔