تحریک انصاف کارکنوں کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیاب ہو گی: عبدالعلیم خان

 لاہور (خبر نگار) تحریک ا نصاف لاہور کے 5 ٹاونز کی پی ٹی آئی کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کا اجلاس مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے زیر صدارت ہوا جس میں یونین کونسل کی سطح پر پارٹی انتخابات کے لئے حکمت عملی پر غور و خوض کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں باہم صلاح و مشورے سے متفقہ امیدواروں کا چناو عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے‘ ہمارا اصل ہدف آئندہ عام انتخابات ہیں‘ حقیقی نظریاتی کارکن وہ ہے جو عمران خان کے نظریے کے مطابق پی ٹی آئی کے استحکام کے لئے کام کرے۔