بچوں کیلئے دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے: مفتی غلام یٰسین

رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) علامہ مفتی غلام یٰسین نے کہا ہے کہ آج کے دور میں دنیاوی تعلیم کی اہمیت انتہائی ضروری ہوگئی ہے، والدین اپنے بچوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کریں تو بہترین اسلامی معاشرہ وجود میں آسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ٹاﺅن میں جامع غوث الاعظم کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر پیر طریقت حافظ محمد اقبال قادری بھی موجود تھے۔