احاطہ مادھورام مین بازار پرانی انارکلی کے مسائل حل کئے جائیں: اہل علاقہ کا مطالبہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احاطہ مادھورام مین بازار پرانی انارکلی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حلقہ کے ایم این اے بلال یاسین سے اپیل کی ہے کہ احاطہ میں واقع ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج پائپ اور گٹر فوری طور پر ٹھیک کرائے جائیں تاکہ کسی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے۔ اہل محلہ شفیع برنی، حبیب بٹ، فاروق، عاصم، حفیظ بٹ، منیر بٹ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے گٹر کے ڈھکن ٹوٹ چکے ہیں کئی بار متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بچے کھیلتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔