چین میں جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا سالانہ میلہ
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کے 18 ویں سالانہ میلے کی رعنائیاں عروج پر ہیں، سو مختلف برانڈز کی 800 سے زائد لگژری گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ چین کے شہر وہان میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کے اس شو میں دنیا بھر سے مشہور لگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ہیں ۔جس نے سینکڑوں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ واضح رہے گاڑیوں کا یہ میلہ چھ روز تک جاری رہے گا۔