یوکرائن میں خواتین کا چہرے پر شیرنی کی شکل سے مشابہہ پینٹنگ کروا کر احتجاج
کیف ( اے ایف پی ) یوکرائن میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیم کے کارکنان کی بڑی تعداد چہروں پر جنگلی جانوروں کی شکل کے پینٹ کروا کر احتجاج کرتے رہے۔ فرانسی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں شامل خواتین کی اکثریت نے ٹائیگرز کی مشابہت والی پیٹنگز کرا رکھی تھیں۔ مظاہرین کو دیکھ کر شہری محظوظ ہوتے رہے۔