گوجرانوالہ: نیشنل ہائی وے کے دفتر سے قیمتی سامان چوری کرتے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں نیشنل ہائی وے کے دفتر سے قیمتی سامان چوری کرنے والے دوملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کے مطابق جی ٹی روڑ پر واقع نیشنل ہائی وے کے دفتر سے ملازمین کی مدد سے قیمتی سامان چوری کرنے کی اطلاع ملی جس پر دفتر پرچھاپا مارا گیا۔ چور ہائی وے کے دفتر سے جی ٹی روڑ پر لگائے جانے والے اشاروں کے سائن اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے جارہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی دو چور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ دو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیاجبکہ دفتر کے چوکیدار کو بھی دھر لیاگیا۔