چمن: لیویز کی کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل اور متعدد شمسی سولر برآمد

چمن (آئی اےن پی) لیویز کی کارروائی، تین ڈاکو¶ں کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل، متعدد شمسی سولرز برآمد کر لئے۔ نائب تحصیلدار شبیر احمد پیر علیزئی نے بی ایریا کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکو¶ں جمال الدین، رحمت اللہ اور بالئی کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل اور متعدد شمسی سولرز برآمد کر لئے۔ نائب تحصیلدار شبیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ڈاکو¶ں سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ ایک اور کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل نے مال روڈ پر دکان پر چھاپہ مار کر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے دکان سیل کر دی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔