پیرو میں بل ڈاگز کیلئے سکیٹ بورڈنگ سکول کا آغاز

پیرو میں بل ڈاگز کیلئے سکیٹ بورڈنگ سکول کا آغاز

لیما (نوائے وقت نیوز) پیرو کے دارالحکومت لیما میں بل ڈاگز کے لئے سکیٹ بورڈنگ سکول کھول دیا گیا ہے۔ جنوبی امریکی ملک میں بل ڈاگز کے لئے سکیٹ بورڈنگ سکول کھولنے کا آئیڈیا ایوان جسکامائتہ نامی شخص کا ہے جس نے اپنے پالتو بل ڈاگ بیوگ کو سکیٹ بورڈنگ کا ماہر بنادیا ہے۔