پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 40 خواتین زخمی

 پشاور (آن لائن )پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مکان کی چھت گرنے سے چالیس خواتیں زخمی ہو گئیں۔زرگر آباد میں خواتین میت والے گھر میں تعزیت کرنے کیلئے جمع تھیں کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی۔ ملبے میں دب کر چالیس خواتین زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں چھتیس خواتین کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چار خواتین کی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔