فلسطین میں ماہ صیام کے دوران بیوی کو طلاق دینے پر پابندی عائد

فلسطین میں ماہ صیام کے دوران بیوی کو طلاق دینے پر پابندی عائد

 غزہ (آن لائن )فلسطین کی سپریم جوڈیشل کونسل برائے شرعی امور نے رمضان المبارک کا تقدس قائم رکھنے کے لئے ماہ صیام میں بیوی کو طلاق دینے پر پابندی عا ئد کر دی ۔ جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کوئی بھی شخص ماہ صیام میں اپنی مرضی استعمال کرتے ہوئے بیوی کو طلاق نہیں دے سکے گا۔ طلاق ناگزیر ہونے کی صورت میں فریقین عدالت کے زیر انتظام محکمہ خانگی امور و عائلی مشاورت سے منظوری لازمی ہوگی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں چیف جسٹس کو جوابدہ مشاورت وخانگی اصلاح کے شعبے کے ڈائریکٹر سولافہ صوالحہ نے بتایا کہ عدالت نے طلاق پرپابندی کا فیصلہ ماہ صیام کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، کیونکہ گذشتہ ماہ صیام میں فلسطین میں طلاق کے غیرمعمولی واقعات رجسٹرڈ کیے گئے تھے۔ صوالحہ کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں طلاق کے واقعات کے کئی اسباب ہیں۔