عبیر ٹرسٹ نے ایک خاتون سمیت 3 لاوارث افراد کی نعشیں سپرد خاک کردیں

عبیر ٹرسٹ نے ایک خاتون سمیت 3 لاوارث افراد کی نعشیں سپرد خاک کردیں

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نعشیں جن میں کچری چوک سے ایک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی نعش، دربار حیدر سائیں کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اللہ رکھا ولد نامعلوم کی نعش اور دریائے راوی نزد بارہ دری سے ملنے والی 25 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش (ناقابل شناخت) سمیت 3 افراد کی نعشوں کو عبیر ویلفیئر ٹرسٹ نے لاوارث قرار دے کر سپرد خاک کردیا ہے۔ ورثاءعبیر ٹرسٹ 97 جی ٹی روڈ شاہدرہ لاہور، فون: 04237911197 پر رابطہ کریں۔