سکاٹ لینڈ میں مریضوں کی مدد کیلئے تربیت یافتہ کتوں نے کام شروع کر دیا

ڈبلن (اے پی پی) سکاٹ لینڈ میں بھولنے کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی مدد کیلئے تربیت یافتہ کتوں نے کام شروع کر دیا ہے۔ ان کتوں کو مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈیڈھ سال سے زائد عرصہ تربیت دی گئی۔ تربیت یافتہ کتے مریضوں کو ادویات لا کر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بستر سے اٹھانے کا فریضہ بھی سرانجام دیں گے۔