رمضان المبارک اور ٹی وی چینلز ........ وقت نیوز اور پی ٹی وی خصوصی پروگرام پیش کر رہے ہیں

شاذیہ سعید
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں ہر طرف نور ہ نور بکھر جاتا ہے وہیں ٹیلی ویژن پر گہما گہمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کے حوالے سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں رمضان کے حوالے سے مختلف موضوعات پربات چیت کی جاتی ہے، بصیرت قرآن اور صراط مستقیم پر روشنی ڈالی جا تی ہے اس کے علاوہ مارننگ شوز کا فارمیٹ بھی رمضان سپیشلمیں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں جہاں ہر چینل پر رمضان کی خصوصی نشریات دکھائی جا رہی ہیں وہیں پاکستان ٹیلی ویژن اور وقت ٹی وی نے بھی اپنی خصوصی نشریات کا آغاز کیا ہے۔
وقت ٹی وی پرسحر و افطار کی خصوصی نشریات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو یکم رمضان سے تیس رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔سحری کے پرگرامز کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا پھر حمد اور نعت رسول مقبول پڑھی جائے گی۔ اسکے بعد پرگرام”معجزات “ پیش کیاجائے گا جس کا دورانیہ 25منٹ ہے اور اس کے میزبان مولانا صلفی ہیں۔اس پروگرام میں مختلف علماءقرآن کے معجزات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ آذانِ فجر کے بعد ”فضائل رمضان“ پروگرام نشر کیا جائیگا جس کا دورانیہ 40منٹ اور میزبان مفتی محمد شاہد ہونگے۔ اس پروگرام میں مفتی صاحب ہمیں رمضان المبارک کے فضائل اور اہمیت سے آگاہ کریں گے۔افطار کے پروگرامز میں سلام پاکستان اور صراط مستقیم شامل ہیں۔ افطار نشریات کا آغاز حمد اور نعت سے ہوگا اس کے بعد حدیث مبارکہ پیش کی جائے گی اور ”سلام پاکستان“ براہ راست نشر کیا جائے گا۔سلام پاکستان تین سگمینٹس پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا حصہ مذہبی،دوسرا حصہ صحت اور تیسرے حصہ میں کوکنگ پروگرام نشر ہوگا۔سلام پاکستان کی میزبان سنا امجد ہونگی اور اس کا دورانیہ 90منٹ ہوگا۔اس کے بعد ”صراط مسقیم“ پروگرام پیش کیا جائے گا اس کی میزبانی کے فرائض مختلف شخصیات و علمائے دین انجام دیںگے۔ آخر میںعبدالغفار آغا ٹوٹکے پیش کریں گے جس کا دورانیہ دو سے تین منٹ ہوگا۔وقت ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشنز معجزات، فضائل رمضان اور سلام پاکستان کے پروڈیوسر شجاعت علی جبکہ ایگزیگٹو پروڈیوسر یونس ٹھاکر ہیںاورصراط مستقیم عمران عباس کی پیش کش ہے۔
پاکستان ٹےلی وےژن کارپورےشن نے رمضان المبارک کی نشرےات حسب سابق ”رمضان کرےم“کے ٹائٹل سے شروع کی ہیں۔ پاکستان ٹےلی وےژن کے تمام مراکز اپنے حصے کے پروگرام تےار کئے ہیں ۔ پی ٹی وی لاہور مرکز کے تخلےق کاروںاور تکنیکاروں نے اپنی پےشہ وارانہ مہارت سے سٹوڈےو مےں اےک انتہائی خوبصورت سےٹ ڈےزائن کےا ہے۔اس رمضان المبارک میں پی ٹی وی پر جشن استقبال رمضان،افطار ٹرانسمےشن ،مقابلہ حسن قرات (بچوں) ،محفل سماع،حمد ونعت ،فضائل دودشرےف ،تاثرات ،محفل شبینہ بادشاہی مسجد اورداتا دربار کے نام سے اپنے پرگرامز ترتیب دیئے ہیں۔50منٹ دور انیے کے 4پروگرام کل پاکستان مقابل حسن قرا¿ت رےکارڈ کئے ہےں ۔اس میں نئے نوجوان نسل کو مقابلہ حسن قرا¿ت میں مدعوکیاگیاہے۔ 15سال سے کم عمر قاریہ اورقاری کوپروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ایڈیشن دومراحل میں کیاگیا۔پہلے مرحلہ میں 30کے لگ بگ قراءکاچناﺅکیاگیا بعدازاں شارٹ لسٹ کرنے کےلئے دوسرے مرحلہ میں 15قراءکاچناﺅکیاگیا15میں سے 6بچے سیمی فائنل میں پہنچے جبکہ دوبچوں نے فائنل کےلئے کوالیفائی کیاتمام مراکز سے دو دو بچے سلیکٹ کئے گئے ججز کے فرائض قاری خالد عثمان ،قاری سید صداقت علی اوراویس عاصم نے نبھائے۔ حسن قرات کافائنل پروگرام 27شب قدر کے موقع پر نشر کیاجائےگا۔جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی قاریہ یاقاری کوایک لاکھ روپیہ دوسری پوزیشن کےلئے 75ہزار تیسری پوزیشن کےلئے 50ہزار روپے جبکہ رنراپ کےلئے 10,10ہزار روپے انعام دیاجائےگا۔ پروگرام کے اسسٹنٹ ذیشان باجوہ، حیدر نقوی، لمکاشہ طہر، راجہ فخرعباس، کوارڈنیٹر محمدسلیم ، محمد اشفاق ، ابرار صدیقی، پروفیسرشاہد چودھری ، ریڈنگ کے فرائض ندیم احمد نے نبھائے جبکہ سیٹ ڈیزائنر آمنہ مہتاب ہیں یہ پیشکش سید اظہر فرید کی ہے۔رمضان کریم کی نشریات کے پروگرام براہ راست نشر کئے جائیں گی جس کادورانیہ 4 گھنٹے ہو گا ۔ پروگرام کے میزبان وصی شاہ ،یاسر قریشی ،صوفیہ احمد،جگن کاظم ، سندس جمیل ہونگے۔ مختلف دینی اسکالرز کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے کئی ایک ایام بالحاظ اسلامی تاریخ بہت اہمیت کے حامل ہیں ان ایام کی مناسبت سے دینی فقہی سکالرز کو سٹوڈیو میں دعوت دی گئی ہے۔ پروگرام کاایک حصہ کچن کاﺅنٹر ہے اس میں شیف روزہ کی افطاری کے وقت تیار کئے گے کھانوں کی اجزائے ترکیبی اورلذیذ ڈشز کی تیاری کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔سینئر اسسٹنٹ پروڈیوسرسدرہ طارق ،اسسٹنٹ پروڈیوسرعمران شبیر،انم شیخ ،ماہجبین ،خرم شہزاد،بلال ،مبشرہ کرم،سعد خالد ،جہانگیر، اسکرپٹ محمد ارشد لئیق کا ہے۔پی ٹی وی لاہور سنٹر نے گذشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان مبارک کے استقبال کے لئے لاہور ٹرانسمیشن کااہتمام کیا۔ یہ ٹرانسمیشن رات 10بجے سے ایک بجے تک براہ راست ناظرین تک پہنچائی گئی اس ٹرانسمیشن کا مقصد ناظرین کوروحانی طورپر ماہ مقدس کےلئے تیارکرنا اورروزہ کی اصل روح سمجھانا تھا اس براہ راست نشریات میں عرفان الحق، اوریامقبول جان، علامہ شہزاد مجددی ،ڈاکٹر زاہد منیر عامر، مستفیظ علوی، کوکب شہزاد ،جیسے دانشور اورعلمائے دین نے شرکت کی جبکہ فریحہ پرویز،ندیم عباس، جواد احمد، عبدالرﺅف شاہدہ منی ،سائیں ظہور،حمیرا چنا،وارث بیگ ،حنانصراللہ جیسے سُریلے لوگوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ آصف سنتو قوال ،نذیراعجاز قوال،شیرمیاندادقوال، شہباز پارٹی قوالی کے رنگ بکھیرے ہیں۔اس براہ راست نشریات کے میزبان صوفیہ احمد اوریاسر قریشی ہیں۔درود فضائل نامی10منٹ دورانیہ کے 30پروگرام ریکارڈ کئے گئے ہیں پروگرام کی ہر قسط میں ایک درودپیش کیاجائےگا جسے قاری پڑھے گا ساتھ ہی دینی سکالر اس کاتقدس ،مفہوم و معنی اوردرود کے فضائل بیان کریگا اس میںجن قراءحضرات نے حصہ لیا ان کے نام قاری صداقت علی ،قاری خالد عثمان علوی ،قاری نوراحمد چشتی ،قاری سید نوید قمر،قاری آصف اقبال، افضل نوشاہی قادری،قاری امین نقشبندی ،قاری محمدعلی قادری کے نام شامل ہیں پروگرام کے میزبان نزہت فراز،تحریر تنویرشاہ ریسرچ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ہیںاس میں جن سکالرز نے حصہ لیا صاحبزادہ امانت رسول ،ڈاکٹر طاہرحمید تنولی،ڈاکٹرطاہر مصطفی، ڈاکٹر طاہر رضابخاری، کوکب شہزاد، پروفیسر سعید احمد خان،ڈاکٹر راغب نعیمی کے نام شامل ہیں۔ پاکستان ٹےلی وےژن لاہور کے پروڈےوسر ز فرحان مشتاق،رانا کاشف نے رمضان کرےم کے سلسلہ مےں محفل سماع کے دو الگ الگ پروگرامز رےکارڈ کئے ہےں۔ان مےں ایک پروگرام میں معروف قوال آصف پرفارم کرےں گے جبکہ مےزبان ےاسر قرےشی ہےں جبکہ دوسرے محفل سماع کے پروگرام مےں شےر مےاں داد اور کمپےئر سلمان خان ہوں گے۔ےہ پروگرام بھی پی ٹی وی ہوم سے رمضان کرےم کی ٹرانسمشن سے نشر کئے جائےں گے۔