جسے اللہ رکھے! وہ بچی جس کا بچنا ناممکن قرار دیا گیا ماں نے جینا ممکن بنا دیا
لاہور (نیٹ نیوز ) منوشی نامی اس بچی کی پیدائش بارہ ہفتے قبل ہوگئی تھی اور اس کا وزن محض 400 گرام تھا۔ بچی پیدائش کے وقت سانس بھی نہیں لے رہی تھی جبکہ کاغذ جتنی پتلی کھال اور ایک انگوٹھے سے چھوٹے پیر دیکھ کر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ بچ نہیں سکے گی۔ لیکن اس کی ماں کے عزم نے اسے بچا لیا۔ اس نے ثابت کیا کہ وہ مضبوط ہے۔