گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا آزادی اظہار سے کوئی تعلق نہیں: طاہرالقادری

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا آزادی اظہار سے کوئی تعلق نہیں: طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دنیا کا کوئی مذہب، قانون یا اخلاقیات اس قسم کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا اس طرح کے گستاخانہ رویے کا انسانیت کے دشمن دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا آزادی اظہار سے کوئی تعلق نہیں۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور فرانس کی حکومت اس توہین آمیز رویے کا نوٹس لیں۔ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔