قصور :موٹر سائیکل سے گرنے والے 2 بچے ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق، ماں زخمی

قصور (نامہ نگار)  تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر دو کمسن بچے جاں بحق والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر کا رہائشی  موٹر سائیکل  سوار ریاست علی  اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ  ملتان روڈ پر اپنے گھر کی جانب  جا رہا تھا راستے میں جمپ لگنے سے اس کی بیوی صوبیہ سمیت دونوں بچے موٹر سائیکل  سے  نیچے گر گئے اسی  دوران پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک کی زد میں  کر اس کے دونوں بچے ایک سالہ حمزہ  اور تین سالہ  سفیان  موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ریاست علی کی بیوی  صوبیہ شدید زخمی ہو گئی ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع  ملتے ہی ریسکیو  1122  اور پولیس  کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں  نے صوبیہ  کو تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر کیا۔