سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

سوات (آن لائن) سوات اور مالاکنڈ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ جمعرات کے روز سوات اور مالاکنڈ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور گہرائی زیرزمین 10کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔