دو دہائیوں سے سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہورہا ہے: تحقیق

نیویارک (بی بی سی اردو) امریکی سائنس دانوں نے کہا ہے پچھلے دو عشروں میں سمندروں کی سطح میں گذشتہ اندازوں سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے 1900 سے 1990 کے دوران مدوجزر کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر بتایا کہ اس دوران سمندر کی سطح میں 1.22 ملی میٹر فی سال اضافہ ہوا جو اندازوں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب مواصلاتی سیاروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ 1990 کے بعد سے ہر سال تین ملی میٹر کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے اب مستقبل کے بارے میں لگائے گئے بعض تخمینوں کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہو گا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر چارلنگ ہے کہتی ہیں یہ تیزی گذشتہ اندازوں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
سطح سمندر اضافہ