ترکی کا قدیم شہر برائے فروخت

انقرہ (بی بی سی) ترکی میں جزیرہ نما شہر بوڈرم کے شمال میں واقع پانچویں صدی قبل مسیح کا قدیم شہر بارگیلیا جو ایک سیاحتی مرکز بھی ہے اب برائے فروخت ہے۔ اس شہر کی فروخت کی تشہیر یک رئیل اسٹیٹ ایجنسی بالکل ایک چھٹیاں منانے کے گھر کے طور پر کر رہی ہے۔ اگرچہ اس جگہ پر کوئی عمارت بنانے پر پابندی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’بوگازیچی گاو¿ں کے قریب پہلے درجے کی آثارِ قدیمہ کی جگہ، جس کے سامنے برڈ ہیون لیک ہے اور جہاں سے سمندر اور جھیل کا مکمل نظارہ لیا جا سکتا ہے۔‘اس کی قیمت 22 ملین ترک لیرا یا 9.6 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ لیکن جو یہ پیسہ خرچیں گے وہ اس میں سے جو کچھ بھی نکلے اس کے مالک ہوں گے۔ خیال ہے کہ یہاں ایک قدیم ایمفی تھیٹر یا تماشاہ گاہ، ایک مندر اور بازنطینی دور کا قبرستان ہوا کرتا تھا۔
ترکی قدیم شہر