بھارت میں سی این جی پر چلنے والی پہلی ٹرین کا افتتاح

ہریانہ (نیٹ نیوز) بھارت میں سی این جی پر چلنے والی ملک کی پہلی ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ٹرین دو گھنٹے میں اکیاسی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔اس ٹرین کا افتتاح بھارتی وزیر ریلوے سوریش پربھو نے ریاست ہریانہ کے شہر ریواری کے سٹیشن پر کیا۔
یہ ٹرین نہ صرف سی این جی بلکہ ڈیزل پر بھی رواں دواں رہ سکتی ہے۔