ہنگو میں سکول دھماکے سے تباہ 4 بم ناکارہ بنا دیئے گئے

ہنگو (ثناء نیوز) دوآبہ میں گورنمنٹ  بوائز  ہائی سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ چوکیدار زخمی ہو گیا، سکول کی عمارت کے ارد گرد 6 دھماکے کئے گئے جبکہ  سکول کے باہر نصب مزید  4 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ایس ایچ او دوآبہ اسلام دین خان نے بتایا ہفتہ کے روز  دوابہ طورہ وڑی کے علاقہ سیال تلاب کے مقام پر گورنمنٹ بوئز ہائی سکول میں چھ دھماکے کئے گئے جس سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔