گجرات: ایف آئی اے تھانہ سے انسانی سمگلر ہتھکڑیوں سمیت فرار 2 انسپکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

گجرات (نامہ نگار) ایف آئی اے تھانے سے انسانی سمگلر  فرارٗ 2  انسپکٹر وں کیخلاف مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سوکلاں میں اچانک چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ذیشان شاہ کو گرفتار کر کے تھانہ بند کیا جہاں وہ ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا جس پر ایف آئی اے نے غفلت برتنے اور فرار کروانے پر اپنے ہی دو انسپکٹر شاہد مجید، آفتاب احمد کو گرفتار کر کے انکے خلاف تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج کروا کر حوالات میں بند کر دیا۔