ڈیرہ بگٹی میں ہیلی کاپٹروں کے استعمال نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی: طلال بگٹی

کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ  نوابزادہ طلال اکبر گٹی نے گزشتہ کئی روز سے جاری ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ‘ چھیدو‘ موروز‘ ڈوئی‘ پڑ کور‘ لوپ‘ میرانی‘ پرنالہ میں جدید ہتھیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے  استعمال نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔